16 جنوری 2014 - 20:30
ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانا ایک غلطی

امریکہ کے سابق وزیر جنگ رابرٹ گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے پر مبنی امریکی سینیٹروں کی تجویز ایک غلطی ہے اور یہ تجویز تہران کے ساتھ سفارتی سمجھوتے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

ابنا: امریکہ کے سابق وزیر جنگ رابرٹ گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے پر مبنی امریکی سینیٹروں کی تجویز ایک غلطی ہے اور یہ تجویز تہران کے ساتھ سفارتی سمجھوتے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق رابرٹ گیٹس نے جمعرات کے دن تہران کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ایران کے خلاف عائد پابندیوں میں شدت پیدا کۓ جانے کی بھی حمایت کی۔رابرٹ گیٹس نے حال ہی مین اپنی فرض نامی کتاب میں وائٹ ہاؤس کی اسٹریٹیجی اور امریکی کانگریس کی کارکردگي کے آگے سوالیہ نشان لگایا ہے۔واضح رہے کہ چوبیس نومبر سنہ دو ہزار تیرہ کو جنیوا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک  نے ایک سمجھوتے پر دستخط کۓ۔ اس کے مطابق گروپ پانچ جمع ایک اس بات کا پابند ہے کہ وہ آئندہ چھ ماہ تک کے عرصے میں نہ صرف ایران کے خلاف کوئي پابندی نہیں لگائے گا بلکہ پہلے سے موجود بعض پابندیوں کو ختم کردے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲